Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

اسد

نشان-------شیر
حاکم ستارہ---- شمس
عنصر--------آگ
خوش قسمتی کا عدد-- 1
موافق دن------اتوار


اسد افراد کی اہم خصوصیات
·         وہ معاملات کو چھپانے کے بجائے انہیں ان کی اصل حالت میں واضح طور پر بیان کرنے کو ترجیح دیتے ہیں
·         وہ امور زندگی کے بارے میں پر وقار اور آبرومندانہ رویہ اختیار کرنا پسند کرتے ہیں اوت ان کی فطرت کا یہی رخ ہی ان کی زندگی میں مشکلات اور پریشانیا پیداکرنے کا باعث بنتا ہے
·         وہ بعض اوقات شدت جذبات سے جوش میں آ کر یا مشتعل ہو کر گرجنے برسنے لگتے ہیں اور ایسے میں جو کچھ زبان پر  آتا ہے بے جھجک اور خوف و خطر کہہ ڈالتے ہیں
·         وہ ہر کاروبار کو پسند کر لیتے ہیں اور پھر ہمت اور کوشش سے اسے ترقی کی منزلوں کی طرف لے جاتے ہیں
·         وہ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کرتے ہیں اور اسی طرح رسمی یا  بے مقصد خط و کتابت کو بھی پسند نہیں کرتے
·         وہ چونکہ صاف ہو ہوتے ہیں اس لیے ہر معاملے میں دوٹوک اور کھری بات کرتے ہیں اس سلسلے میں انہیں کسی امکانی ناراضگی یا برہمی کاخوف یا اپنے کسی نقصان کا اندیشہ  بھی صاف گوئی سے باز نہیں رکھ سکتا
·         وہ خاصے ضدی ہوتے ہیں اور اپنے دل میں ایک بار جو فیصلہ کر لیتے ہیں اس پر سختی اور پامردی و مضبوطی سے قائم رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ دلیل سے بھی قائل نہیں ہوتے اور غلطی تسلیم کرنے میں بہت پس و پیش کرتے ہیں
·         وہ فراخ دل ہوتے ہیں اور قابل اعتماد ہوتے ہیں
·         ان میں کوئی بھی کام کرنے کی بڑی صلاحیت اور توانائی ہوتی ہے
·         ان میں لوگوں کے درمیان معاملات طے کرانے کی صلاحیت دوسروں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے
·         وہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کرتے جو ان کے مزاج کے خلاف ہویا جسے وہ دل سے قبول نہ کرتے ہوں
·         وہ جنگ اور محبت دونوں میں صاف ستھرے کھیل کے قائل ہوتے ہیں اور اپنی جیت کے لیے اوچھے حربے استعمال کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں
·         انہیں جس بات کی صداقت کا یقین ہو جاتا ہے وہ اس پر عمل ضرور کرتے ہیں چاہے دوسرے لوگ اس کی کتنی ہی مخالفت کیوں نہ کریں
·         وہ دستی کے معاملے میں انتہائی فراخ دل ہوتے ہیں جس سے دوستی کر لیتے ہیں اس پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اس کی ہر طرح سے مدد کرتے ہیں
·         وہ دوسروں کی مدد کر کے ان پر یکطرفہ احسانات کرتے ہیں اور اس مدد کا صلہ بھی نہیں چاہیتے کیونکہ اصل میں یہ سارا کچھ وہ اپنے سکون اور اطمنان قلب کی خاطر کرتے ہیں
·         وہ دوستی میں حسن سلوک کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سچی قسم کی دوستی کے اوصاف ان میں بدرجہ اتم موجود ہوتے ہیں
·         ان کی دوستی اگرچہ مثالی خصوصیات کا مکمل نمونہ ہوتی ہے مگر بعض اوقات اس میں رعب اور اجارہ داری کا رنگ آجاتا ہے وہ دستانہ جذبات میں شدت اور مبالغہ آرائی پیدا کر کے اپنے دوستوں کے جذبات مجزوح کرنے کا باعث بن جاتے ہیں
·         وہ بڑی نیک نیتے سے اپنے دوستوں کو مشورے دیتے ہیں خواہ انہیں ان مشوروں کی طلب یا ضرورت بلکل نہ ہو۔ ساتھ ہی ہو یہ اصرار بھی کرتے ہیں کہ ان کے دوست ان مشوروں پر لازماََ عمل کریں۔ تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ وہ اپنے دل میں دوستوں کے لیے سچے اور مخلصانہ جذبات رکھتے ہیں

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar