Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

پتھر اور نگینے


جیسا کے آپ سب لوگ جانتے ہیں کے اللہ پاک کی بنائی ہوئی کوئی بھی شے بیکار نہیں ۔ اسی طرح مالک کائنات نے ہر چیز میں کچھ خاص اثرات رکھے ہیں اب وہ اثرات اپنے آپ میں اچھے بھی ہیں جو انسانوں کے لیے فائدہ مند ہیں اور کچھ برے بھی ہیں جو انسانوں کے لئے نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ جیسا زہر اپنے آپ میں اثر رکھتا ہے لیکن نقصان دہ ہے۔ دوا اپنا اثر رکھتی ہے جو فائدہ مند ہے۔ اسی طرح پتھر بھی اپنا اثر رکھتے ہیں جو انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اللہ پاک نے جو کچھ بھی پیدا کیا وہ انسان کے لئے کیا  تاکہ انسان اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائے اور شکرِباری تعالٰی کرے۔  اب  رہا شرک کا سوال، تو نعمت سے فائدہ اٹھا کر آپ اللہ پاک کا شکر ہی ادا کرتے ہیں نہ کی پتھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کے "شکریہ عقیق تم نے میرا یہ کام کر دیا"۔ سمجھدار کو سمجھنے کے لیے اشارے کی ضرورت ہوتی ہے ۔آپ نے پتھر پہنا اور آ پ کےمعاملات میں بہتری آنا شروع ہو گئی آپ نے خدا کا شکر ادا کیا کے مالک تیرا شکر ہے کہ تیرے دیے ہوے علم کی بدولت اور تیرے عطا کردا نعمتوں سے استفادہ اٹھا کر میری فلاں مشکل آسان ہو گئی ۔ اب میرا سوال یہ ہے کے اس میں شرک کہا ں ہے۔  کیا میں نے پتھر کو اپنی تقدیر کو بدلنے  پر قادر سمجھا ؟  نہیں ایسا بلکل نہیں ۔ یہ سب جانتے ہیں کے قدرت رکھنے والی ذات صر ف اللہ کی ہے۔


کیا نگینوں میں کوئی اثرات ہیں؟
بظاہر بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو نظر نہیں آتی لیکن وہ اپنا اثر رکھتی ہیں۔ جیسا کے ہوا ۔ ہوا ہمیں نظر نہیں آتی  صرف محسوس ہوتی ہے لیکن اثر رکھتی ہے۔ اسی طرح  دعا ہے آپ دعا کرتے ہیں لیکن بظاہر آپ کو اس کا اثر محسوس نہیں ہوتا لیکن دعا اپنا کام کر دیتی ہے۔ایسی بہت سی مثالیں  جس سے نظر نہ آنے والی چیزوں کے اثرات ثابت ہوتے ہیں سب کا ذکر کرنے کے لیے ایک علیحدہ مضمون درکار ہے۔ بلکل اسی طرح نگینے بھی آپ کی شخصیت ، سوچ، کردار، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ، اور بہت سی چیزوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ایک سیارہ نحس اثر پیدا کر کے آپ کو غصہ دلا رہا ہے تو نگینہ آپ کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ بلکل اسی طرح جس طرح انسانی جسم میں درد ہو رہا ہے اور آپ دوا لے کر اس درد کو ختم کر رہے ہیں۔
پتھر کا انتخاب
پتھر کا انتخاب کرنے کے لئے پیدائشی زائچہ سے مدد لی جاتی ہے۔ پیدائشی زائچے سے معلوم ہوتا ہے کے آپ کی زندگی پر کون سا ستارہ نحس اثر مرطب کررہا ہے یا کونسا ستارہ مثبت ہونے کے باوجود بھی کمزور ہے۔ یہ ایک مستند طریقہ ہے کسی بھی نگینہ کو پہنے کا ۔
فائدہ: زائچہ کے مطابق انسانی زندگی پر سیاروں کے جو اثرات مرطب ہوتے ہیں انہیں مختلف طریقوں سے عتدال میں لایا جاتا ہے انہیں طریقوں میں ایک طریقہ نگینوں کا استعمال کا ہے۔
اس کے علاوہ ایک طریقہ کار یہ بھی ہے کے آپ اپنے برج سے منسوب نگینہ پہن لیں ۔  اگر آپ کو اپنی تاریخ پیدائش یا د نہیں تو علم عداد کے ذریعے آپ کے نام کے عدد نکال کر پتھر کا انتخاب  کریں۔
نگینے اور ان سے منسوب سیارے
برج
حاکم سیارہ
بگینہ
اسد
شمس
یاقوت
سرطان
قمر
موتی
قوس، حوت
مشتری
پکھراج
جدی، دلو
زحل
نیلم
حمل، عقرب
مریخ
مرجان
ثور، میزان
زہرہ
الماس(ہیرا)
جوزا، سنبلہ
عطارد
زمرد
مشورہ:
ہمارا مشورہ یہ ہے کے آپ اپنا زائچہ بنوا کر ہی نگینہ پہنے تاکہ آپ نگینے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔رابطہ فارم بھر کر  ہمیں اپنے مکمل کوائف بھیجیں اور  اپنے نگینے کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔
شکریہ۔
مصنف: قاضی محمد عظیم

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar