Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

عقرب

نشان—بچھو
حاکم سیارہ—پلوٹوو حمل
عنصر--- پانی
موافق عدد --- 9
موافق دن – منگل


عقرب افراد کی اہم خصوصیات
·         انہیں سطحی باتیں اور سطحی خصوصیات بلکل نہیں کیونکہ وہ ایک نظر ہیں اشیا کی اہمت اور حقیقت اور افادیت کا اندازہ لگا لیتے ہیں
·         ان میں ایک طرح کی خودسری ایک طرح کا غرور اور جذبہ ہوتا ہیں جو ان کے اور دوسروں کے درمیان ایک دیوار سی بن جاتا ہے جسے دوسرے لوگ صرف ان کی تعرف و توصیف کر کے  ہی گرانے ہیں کامیاب ہوتے ہیں
·         وہ دوہری شخصیت کے مالک اوت متضاد کیفیات کے غامل ہوتے ہیں چناچہ دنیا کی نظر میں وہ کچھ اور ہوتے ہیں اوت اپنی نظر میں کچھ اور
·         وہ افراد اور نظریات کے بارے میں اور ان کی پسند و ناپسند کے بارے میں جو خیالات رکھتے ہیں ان میں بڑی شدت ہوتی ہے
·         وہ اپنے خیالات نظریات اورعادات کو آسانی سے تبدیل نہیں کرتے بلکہ اپنے موقف پر بڑی شختی سے ڈٹ جاتے ہیں
·         ان کے اندر حاضر جوابی کا مادہ بھی ہوتا ہے
·         وہ ذبردست تنقیدی صلاحیت کے بھی مالک ہوتے ہیں
·         ان کی حاضر جوابی اور تنقیدی صلاحیتوں کے اوصاف مل کر بسا اوقات طنز کے زہریلے نشتر بن جاتے ہیں مگر دوسروں کی طرف سے ذرا سی جذباتیت کا مظاہرہ ہونے پر وہ سب کچھ بھول کر سراپا ہمدرد بن جاتے ہیں
·         وہ محبت کے معاملے ہیں انتہائی ذمہ دار استیقامت پسند اور وفا سرشت ثابت ہوتے ہیں
·          وہ ایک دفعہ محبت کا اظہار کر دینے کے بعد اپنا کسی قیمت پر بھی تبدیل نہیں کرتے اس لحاظ سے دوسرے لوگ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ہی ان  کے رقیب بننے کا حوصلہ کر سکتے ہیں
·         ان میں جنسی خواہشات دوسروں سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہوتی ہیں اور جنس مخالف کے لیے ان میں کشش بھی بہت ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر وہ اپنے ارادے کو اگر مضبوط نہ رکھے تو ان کےقدم ڈگمگا جانے کا امجان ہوتا ہے اور ایسے میں اگر انہیں برے ساتھی مل جائیں تو ہو بھی ویسے ہی بن جاتے ہیں
·         ان میں  برایئوں کی انتہا کو پہنچ کر بھی اپنی حالت کو سدھارنے اور صحیح راستہ اختیار کرنے کی صلاحیت موجود رہتی ہے اور اسی صلاحیت کے بل بوتے پر وہ اکثر کٹھن سے کٹھن آزمائشوں سے کامیاب اور سلامت نکل آتے ہیں
·         وہ اپنے اندر امنگوں اور آرذوؤں کا خزانہ رکھتے ہیں اور کی تکمیل کے لیے وہ بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں
·         ان پر خود غرضی غالب آجائے تو وہ اپنے فائدے پر سب کچھ قربان کر ڈالتے ہیں
·         ان کی کامیابیاں انہیں سخی اور  فراخ دل بنا دیتی ہیں اور پھر ہو بے دریغ کھول کر اپنے دوستوں کی امداد کرتے ہیں
·         وہ اپنی گھریلو زندگی میں بڑے ضدی اور حکم چلانے والے لوگ ہوتے ہیں مگر عورتوں پر ان کا اثر اتنا گہرا اور غیر معمولی ہوتا ہے کہ وہ ان کا ہر حکم بے چون و چرا مانتے ہیں ان کی ہر برائی کو برداشت کرتی ہیں اور تمام زیادیتوں کے باوجود ہرحال میں ان کا ساتھ دیتی  ہیں
·         انہیں اگر چہ اپنے دوستوں اور شناساؤں کی محبت اور عقیدت حاسل رہتی ہے مگر اس کے باوجود وہ زندگی میں تہمتوں اور بدنامیوں سی کم ہی بچتے ہیں

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar