نام اگر علمائے نجوم کے وضع کردہ قوائد کے مطابق رکھا جائے تو اس نام کے عمدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں قوائد کا بہت کم خیال رکھا جاتا ہے ۔ اور جس کو جو نام پسند آتا ہے رکھ دیا جاتا ہے۔ جس وجہ سے مولود اپنی زندگی میں مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔
(ا) پکار
(ب) متعلقہ برج
(ج) نام کا عدد
علمائے نجوم کی قول کے مطابق رکھا گیا نام اگر وقت پیدائش سے حاصل برج کے حرف اور تاریخ پیدائش سے حاصل عدد کے مطابق رکھا جائے تو متعلقہ شخص کی تمام صلاحیتں یکجہ ہو جاتی ہے۔ اگر تاریخ پیدائش کا طالع برج اور ہو اور نام کسی دوسرے برج کا رکھ دیا تو مولود ساری زندگی دوہری فطرت میں گزارتا ہے۔
مثلا: اگر نام برج ثور کا ہے ہو پیدائش برج حمل کی کے ہے تو ۔ برج حمل پر آنے والی مصیبت اثر انداز ہو گی۔ اور جب برج ثور پر جب مصیبت آئے گی تو وہ بھی اثرانداز ہو گی۔ جبکہ اگر نام اور پیدائش دونوں سے برج حمل بنا تو ثور کی مصیبت اثرانداز نہ ہو پائے گی۔
میں ایک آسان طریقہ لکھ رہا ہو جس کو اپنا کر آپ مولود کا نام رکھ سکتے ہیں۔
تاریخ پیدائش سے عدد معلوم کرے۔
مثال:
تاریخ پیدائش: 2016-04-10
6 +1+0+2+4+0+0+1 = 14
4+1= 5 مفرد عدد
وقت پیدائش سے طالع برج معلوم کر کے نام کا سر حرف معلوم کرنا :
نوٹ: (طالع برج وہ ہوتا ہے جو پیدائش کا وقت سے معلوم ہوتا ہے نہ کی دن سے۔ ہر گھنٹہ کے بعد طالع برج تبدیل ہو جاتا ہے)
بروج سے منسوبی حروف:
ا-ل-ع-ی | حمل |
ب- و | ثور |
ق-ک | جوزا |
ح - ھ | سرطان |
ٹ – م | اسد |
پ – غ | سنبلہ |
ت – ط – ر | میزان |
ذ – ز- ض – ظ | عقرب |
ف | قوس |
گ – خ – ج | جدی |
س – ش – ث- ص | دلو |
د – چ | حوت |
مثال:
ایک بچہ برج حمل کے تحت پیدا ہوا متعلقہ برج کے حروف ا، ل، ع، ی ہیں تاریخ پیدائش دو فروری 1990 ہے اس طرح
0+2+0+2+1+9+9+0 = 23
2+3 = 5 مفرد عدد
متعلقہ حرف ا سر حرف رکھ کر نام الیاس رضا نام بنایا۔
ا | ض | ر | س | ا | ی | ل | ا |
1 | 800 | 200 | 60 | 1 | 10 | 30 | 1 |
1+800+200+60+1+10+30+1 = 1103
1+1+0+3 = 5
مفرد عدد بنا 5
اس طرح یہ نام ہر طرح سے مماثل ہے۔
ابجد قمری
ز | و | ہ | د | ج | ب | ا |
7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
ن | م | ل | ک | ی | ط | ح |
50 | 40 | 30 | 20 | 10 | 9 | 8 |
ش | ر | ق | ص | ف | ع | س |
300 | 200 | 100 | 90 | 80 | 70 | 60 |
غ | ظ | ض | ذ | خ | ث | ت |
1000 | 900 | 800 | 700 | 600 | 500 | 400 |
مصنف:قاضی محمد عظیم خلیل احمد