﷽
(اور اسی کے
پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔) سورۃ انعام
علم العداد کسے کہتے ہیں۔ عداد انسانی زندگی پر بڑا گہرا
اثر رکھتے ہیں ۔ ذمانہ قدیم میں انسانوں نے عداد کے مدد سے بہت سی مشکلات کو آسان
کیا کے ہے۔ عداد انسان کی شخصیت پر بڑا گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ عداد کے مدد سے
تعویزات تیار کیے جاتے ہیں انہیں کی مدد سے سوالوں کے جوابات نکالے جاتے ہیں۔ اس
کے علاوہ بہت سے کام لئے جاتے ہیں۔جو سب کے سب بیان کرنا مشکل ہوگا ۔ یہاں پر صرف
علم عداد سے ہم انسانی شخصیت کا اندازہ لگائے گے۔
کسی انسان کے متعلق عدد کو معلوم کر کے اس کی شخصیت کا
اندازہ ہم کس طرح لگا سکتے ہیں
مندرجہ ذیل طریقوں
سے ہم عداد معلوم کر سکتے ہیں
1.
نام
2.
تاریخ
پیدائش
مثال کے طور پر کسی
کا نام نثار ہے تو اس کا نام کا عدد ہوا 4 ، اسی طرح اگر تاریخ پیدائش ہے 1988-01-10 تو
تاریخ پیدائش کے عدد ہوئے تو تاریخ پیدائش
کے عدد ہوا 1
اب اگر نام کے عدد
سے شخصیت کا اندازہ لگانا ہو تو عدد 4 کو دیکھیں گے اور اگر تاریخ پیدائش کے عدد
سے شخصیت کا اندازہ لگانا ہو تو تو عدد 1 کو دیکھیں گے۔ اب ہم مختصراََ عداد کے خصوصیات کو درج کریں گے
عدد -1
عدد ایک کا تعلق شمس سے ہے اس کے بعد دیگر عداد تخلیق کیے
گئے ہیں۔ تمام اعداد کی بنیاد یہی عدد ہے
یہ عدد تخلیقی انفرادی اور مثبت پہلوؤں کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس عدد کا تعلق
پر اس عورت مرد سے ہے جو اس عدد کے تحت پیدا ہوتے ہیں۔ اس عدد کے لوگ حوصلہ مند
اور مستحکم ارادوں کے مالک ہوتے ہیں انہیں قید و بند یا پابندیوں سے نفرت ہوتی ہے۔
اپنے پیشے میں نمایاں ترقی کرنے کی خواہش ان لوگوں میں شدید
تر ہوگی جس کام کا بھی آغاز کریں اس کے سر پرست کی حیثیت سے کام کرنے کی کوشش کرتے
ہیں، جیسے کسی محکمے کا چیف وغیرہ یہ افراد اپنے عزت کروانے کے خواہش مند اور
ماتحتوں کی نظروں میں نمایاں حیثیت کے حامل ہوں گے۔
عداد کے تحت پیدا ہونے والے افراد کو چاہئے کہ وہ اپنے
منصوبوں خیالات پر عمل کرنے اور کوئی بھی کام شروع کرنے کے لیے کسی بھی ماہ
کی 1-10-19-اور 28 تاریخوں کا انتظار
کریں۔
عدد 2
عدد نمبر دو کا تعلق قمر سے ہے ۔ یہ شمس کی مونث صفت ہے۔
اسی وجہ سے عدد کے افراد سے عادات اطوار ہیں مختلف ہوتے ہیں لیکن ارتعاش ہیں ہم
آہنگی کی وجہ سے ان کے درمیان اتحاد و اتصال خوب لگن ہے۔
عدد 2 والے افراد طبعت کے لحاظ سے بردباد اور سلجھے ہوئے
ہوتے ہیں ۔ وہ تخلیلاتی ذہن ۔ فنکار اور رومان پسند ہوتے ہیں لیکن اب میں اپنے
خیالات کے اظیار کی ہمت نہیں ہوتی۔ ان کی ذہنی خصوصیات نسبتاََ بہتر ہوتی ہیں ۔
ان افراد میں چند نقائص ہوتے ہیں جن کا محاسبہ بہت
ضروری ہے ۔ بے چین طبعیت کے مالک ہونے کی
وجہ سے خیالات می مستقل مزاجی کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ خود اعتمادی کا
فقدان بھی پایا جاتا ہے، ان کی طبعیت میں شرمیلا پن بھی موجود ہوتا ہے اس عدد سے
تعلق رکھنے والے بے انتہا حساس طبعیت کے
مالک ہوتے ہے۔
عدد 3
عدد 3 کا تعلق مشتری سے ہے ۔ یہ ایک ایسا سیارہ ہے جو علم
نجوم اور علم العداد میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ایک ایسی قوت کی لکیر کی مانند جو
عدد 3 سے عدد 9 تک جاری ہے اس عدد کو سلسلے کے ہر رتیسرے عدد سے گہری دلچسپی ہے ۔
عدد 3 کے افراد بھی عدد 1 کے افراد کی مانند انفرادیت پسند حوصلہ مند اور پختہ
ارادوں کے مالک تصور کئے جاتے ہیں ۔ اگر وہ کسی کے ماتحت ہوں تو کبھی مطمن نہیں
ہوتے ان کا نظر یہ دنیا میں نام پیدا کرنا ہے۔ دوسروں پر حکومت کرنا یا بے اختیار
ہونا ان میں فطرت میں شامل ہے۔ یہ لوگ اپنے ماتحتوں میں نمایاں اہمیت کے مالک ہوتے
ہیں ہر کام میں باقاعدگی پسند اور احکامات کی بجا آوری میں بھی نسبتاََ بہتر ہوں
گے لیکن ان میں یہ بات خاص طور سے پائی جاتی ہے کہ ان کے احکامات کو نظر انداز کیا
جائے۔
ان افراد میں چند تقائص بھی ہیں جن جا محاسبہ ضروری ہے ۔ وہ
آمرانہ یا تحکمانہ انداز کی طرف مائل اور اصولوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے ذاتی خیالات یا نظریات کی تکمیل پر آمادہ ہو تے
ہیں۔ اسی وجہ سے بہت سے دشمن پیدا کر لیتے
ہیں حالانکہ ان کے مزاج میں جھگڑالو پن کا عنصر مفقود ہوتا ہے۔
عدد 4
عدد 4 شمس سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس عدد کے تحت پیدا ہونے والے
افراد کی عادات و اطوار میں انفرادیت ہے
وہ ہر چیز کو مخالف نقطہ نگاہ سے دیکھنے کے عادی ہیں بحث میں ہمیشہ مخالفت کا پہلو
اختیا کرتے ہیں اگر چہ ان کی فطرت میں جھگڑالو پن کا عنصر نہیں ہوتا۔ تاہم بحث ہیں
مخالفت کے باعظ اپنے کئی دشمن پیدا کرلیتے ہیں۔ جو خفیہ طور پر انہیں نقصان پیجانے
کے درپے ہو جاتے ہیں۔
عدد 4 کے حامل افراد
اپنے ذہن سے ہٹ کر نظریات قائم کرنے کی فطرت میں مبتلا ہوں گے فطرتاََ
اصولوں اور قوانین کے خلاف انقلابی خیالات ان کی فطرت ثانیہ بن جاتی ہے۔ اگر حکومت
کا تختہ الٹنے کا معاملہ درپیش ہو تو یہ لوگ پیش پیش ہوتے ہیں اور نمایاں کارہائے
انقلاب سر انجام دیتے ہیں۔
یہ لوگ عوام میں حکومت کے خلاف نفرت کا
بیج ہوتے ہیں اور انہیں مشتعل کر دیتے ہیں ۔ یہ لوگ آسانی سے دوست نہیں
بنتے ۔ یہ لوگ بہیت جلد نالاں ہوجاتے ہیں ۔ زودرنج اور بے انتہا حساس ہونے کی وجہ
سے ان کے جذبات یک دم مجروح ہو جاتے ہے جب تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو جاتے
شکستہ دل اور نا امید رہتے ہیں۔ بہت کم لوگوں کو دوست بناتے ہیں۔
عدد 5
عدد 5 کا تعلق سیارہ عطارد سے ہے۔ اس کی تمام تر خصوصیات
شگفتہ مزافی ، سلجھی ہوئی ذہنیت اور شجاعت میں مضمر ہے۔ اس عدد کے افراد ملنسات ہوتے ہیں اس لیے دوسروں سے گھل مل کر
فوراََ انہیں گرویدہ ننا لینا ان کے لیے کوئی مشکل بات نہیں ۔ اس عدد کے تحت پیدا
ہونے والے لوگوں کا ہر عدد کے فرد کے ساتھ نباہ ہو سکتا ہے۔ اس سے ان کی ملنساری
کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن ان کے بہترین دوست وہی لوگ ہوں گے جو ان
کی پیدائش کے دنوں میں پیدا ہو ں گے ہا جن کے عدد 5 سے مطابقت رکھتے ہوں گے۔ اس
عدد کے افراد کا ذہن تغیر پسند عناصر سے مغلوب دکھائی دے گا جلد بازی ان کی فطرت
ثانیہ ہے۔ طبعاََ ایسے کاموں کی طرف راغب ہوں گے جن سے جلد سے جلد دولت کے حصول کا
امکان دکھائی دے ان کا زرخیز دماٖ حیرت انگیز رفتار سے کام کرتا ہے، اور نئی نئی
اختراعات سامنے لاتا ہے، سوداگری ہیں ان کوخاص فائدہ حاصل ہوگا۔
ان کے کردار اور شخصیت میں حیرت انگیز لچک ہوتی ہے، میدا ن
میں اترتے وقت بے انتہا جوش و خروش کا مطاہرہ کرنا ان کی فطرت ہے لیکن کسی بھی چیز
کااثر زیادہ دیر تک ان کے ذہن پر برقرار نہیں ریتا۔
ان افراد کو چاہئے
کہ اپنے کاموں کی تکمیل اور ہر قسم کی جدوجہد کے لیے ان دنوں کا تعین کریں جو ان
کے اپنے عدد سے ہم آہنگ ہو مثلاََ
کسی بھی ماہ کے5،14،23 تاریخیں دنوں میں بدھ اور جمعہ مبارک
ہے۔
اس عدد کے افراد کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ ان کے اعصاب
بہت جلد شل ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات تو ان کی نروس بریک ڈاؤن یک دم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے اعصابی ہا ذہنی کھنچاو سے یک دم
چڑ چڑے اور تیز مزاج ہو جاتے ہیں
عدد 6
یہ سیارہ زہرہ کا عدد ہے اس عدد کے تحت پیدا ہونے والے
افراد انتہائی مقناطیسی شخصیت رکھتے ہیں
یہ دوسروں کی نگاہوں میں سما جاتے ہیں یا بے پناہ متاثر کر دیتے ہیں بلکہ اکثر ان
سے محبت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کام کاج کی تکمیل میں مستقل مزاج ، نے انتہا ضدی ، ہٹ دھرم
اور کبھی نہ جھکنے والی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ البتہ ان معاملات کا تزکرہ نہیں
جہاں یہ لوگ بذات خود قلبی لگاو کے تحت جھکنے پر داخلی طور پر ہی مجبور ہو
جائیں۔ایسی صورت میں یہ اپنے متعلقہ افراد کے غلام تک بن جانے سے پرہیز نہیں کرتے
عدد 6 کے حامل افراد طبعاََ حسن پرست اورخوبصورت اشیا کے
شیدائی ہوتے ہیں ۔ ان افراد کو جب اشتعال آجاتا ہے تو کسی قسم کی مروت یا لحاظ
نہیں کرتے۔ آخر تک اپنے ہی موقف پر ڈٹے
رہیں گے۔
عدد 6 کے تحت پیدا ہونے والے افراد میں دوست بنانے کی عادت
بہت زیادہ ہوتی ہے۔ وہ دوسروے عداد سے ہر طرح نباہ کرتے ہیں لیکن عدد 5 سے ان کا
نباہ بہت مشکل ہے۔
اس عدد کے افراد کے چاہیے کے اپنے کاموں کی تکمیل کے لیے ان
تاریخوں کا انتخاب کریں۔
6 ، 15، 24
عدد 7
یہ سیارہ قمر کا عدد ہے اس عدد کےحامل تغیر پسند اور سفر کے
شوقین ہوتے ہیں بے چینی ان کی طبعیت خاصہ ہےیہ لوگ دوسروں کے لیے اکثر اوقات
ناقابل فہم شخصیت کے حامل ہوں گےان لوگوں کی زندگی کا بیشتر حصہ غیر ممالک ہیں
گزرتا ہے۔ یہ لوگ اکثر اچھے مصنف ، مصور
یا شاعر ہوتے ہیں اگر نہ بھی ہوں تو ان سے گہرا لگاؤ ضرور رکھتے ہیں۔ ان کے ہر کام
میں ہلکی سی فلسفانہ جھلک آتی ہے۔۔ عدد 7 کے افراد اچھے کاروباری آدمی ہوں گے ان
کے منصوبے تعمیر اور قابل عمل ہوتے ہیںاگر وہ انہیں لگن سے پایہ تکمیل تک پہنچایئں
تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی حاصل نہ ہو۔مذہب کے بارے میں ان کے خاص نظریات ہیں۔وہ
لکیر کے فقیر بنے سے پرہیز کرتے ہیں۔لیکن جن اصحاب کو تصورات مرغوب ہوں اوروہ پر
اسرار علوم سے وابستہ ہو ں تو مذہب کی
تخلیق کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
اس عدد کے حامل افراد عموماَ َ سچے خواب دیکھتے ہیں پر اسرار علوم تک خاص طور
سے رسائی ہوتی ہے۔ قدرت کی طرف سے وجدان ، روشن ضمیری اور غیر معمولی بصیرت سے
مالامال ہونے کی وجہ سے دوسرے ان سے بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں
عدد 8
عدد 8 کا تعلق زحل سے ہوتا ہے۔ اس عدد کے افراد کو عموماََ
غلط تصور کیا گیا ہے ۔اور ان کے بارے میں غلط قسم کی رائے قائم کی گئی ہے۔ شاید
اسی لیے اس عدد کے افراد مایوس اور حسرت بھری زندگی گزارنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ
لوگ بہت گہری اور شدید فطرت کے مالک ہونے کے علاوہ انفرادیت کے بھی حامل دکھائی
دیں گے۔ اکثر زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی تن بہ تقدیر
ہوتی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ لوگ اکثر دوسروں کے ہاتھوں کھلونہ بن جاتے ہیں۔
عدد 8 کے حامل افراد یو تو شدید ترین کامیابی یا پھر بہت
بڑی ناکامی سے ہمکنار ہو جاتے ہیں ان کے معاملات میں درمیانہ پن دکھائی نہیں
دیتا۔اس عدد کا تعلق اکثر مایوسی اور حسرتناک انجام سے ہے یہ لوگ بے پناہ قربانیاں
دینے کے عادی ہوتے ہیں کچھ محققین کا خیال ہے کہ اس خصوصیت کی بنا پر یہ کوئی
اعلٰی مقام حاصل نہیں کر پاتے۔
عدد 9
عدد 9 کا تعلق سیارہ مریخ سے ہے ۔ عدد 9 کے تحت پیدا ہونے
والے تمام افراد زندگی کے تمام شعبوں میں جنگجو ثابت ہوتے ہیں ان کی ابتدائی زندگی
اکثر کٹھن حالات سے دوچار رہتی ہےلیکن بلند حوصلگی ثابت قدمی اور عذم مستحکم کی
بینان پر وہ کامیابی سے ہم کنار ہو جاتے ہیں کردار کے لحاظ سے وہ فطرتاََ بہت جلد
غصے میں آجاتے ہیں۔ ان میں ایک طرح کا اضطراری پن اور خود مختاری کے جذبات پائے
جاتے ہیں یہ افراد دوسروں پر حکومت کرنے کے خواہش میں مبتلا ہوتے ہیں۔ان افراد کی
خانگی زندگی میں جھگڑے کھڑے رہتے ہیں کبھی تو وہ اپنے عزیزو ں سے برسرپیکار دکھائی
دیتے ہیں۔ اور کبھی سسرال والوں سے ہاتھا پائی کریں گے۔
غرور تکبر ان کی فطرت ثانیہ ہے اپی ذات پر بے پناہ بھروسہ
رکھتے ہیں اور اپنے معاملات میں دوسروں کی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔ ان کا بینادی
بظریہ یہ ہے کہ وہ دوسروں پر حکومت کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ
اپنی شخصیت کو اہم سمجھتے ہیں اور گھروں پر مکمل راج ان کی خواہش میں بھر پور
انداز میں پیوست دکھائی دیتی ہے
یہ تھی کچھ مختصر تفصیل عددوں کے بارے میں
مصنف :قاضی محمد عظیم