Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

سرطان

نشان: کیکڑا 
عنصر:پانی.
موافق دن: سوموار.
موافق نمبر: 2.
موافق پتھر: پنا

سرطان افراد کی اہم خصوصیات
·         وہ قناعت پسند ہوتے ہیں اس لیے اپنے کاروباری معاملات سے بہت جلد مطمئن ہو جاتے ہیں
·         وہ ظاہرے نمودونمائش سے متاثر نہیں ہوتے اوت خود بھی ظاہری نمودو نمائش کے ذریعے نمایاں ہو نے کے بجائے پس منظر ہیں رہنا پسند کرتے ہیں
·         ہو پرانے رسم و رواج اور پرانے معاشرتی طور طریقے زیادہ پسند کرتے ہیں
·         وہ ناکامیوں سے نہیں گھبراتے اور خاموشی سے اپنے مقصد کے حصول کے لیے سرگرم رہتے ہیں
·         وہ اوائل عمر میں ذہین اوت محنتی نہیں ہوتے مگر بلوغت کی عمر کو پہنچ کر نہ صرف ذہین اور محنتی ہوجاتے ہیں بلکہ جفاکش بھی بن جاتے ہیں
·         وہ طبعاََ حساس ہوتے ہیں اس لیے معمولی سی نکتہ چینی پر بھی فوراََ بددل ہوجاتے ہیں اوت یہ بزدلی انہیں اتنا پریشان کرتی ہے کہ اس سے ان کانظام ہضم متاثر ہو جاتا ہے
·         وہ پیار اور محبت کے طلبگار ہوتے ہیں اور انہیں پیار محبت سے سمجھایا جائے اسے فوراََ قبول کر لیتے ہیں۔ اس کے بر عکس جو بات ان کو سختی سے سمجھائی جائے خواہ کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو ہو اسے سمجھنے کی کوشش کبھی نہیں کرتے
·         وہ خوش مزاج اوت خوش خوراک ہوتے ہیں ۔ لذیذ کھانے ۔مشروبات اوت رنگ برنگی تصاویر انہیں بہت اچھی لگتی ہیں
·         وہ ذہنی طور پر چوکس اور متحمل مزاج ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر وہ بڑے اچھے افسر مالک یا آجر ثابت ہوتے ہیں
·         وہ اپنی بہتر کارکردگی کے صلے تعرتف ہو ستائش کے علاوہ وقتاََ فوقتاََ مالی اضافے کی توقع بھی رکھتے ہیں اوت مستقبل کے اندیشوں سے نجات پانے کے مادی تحفظات کے خواہشمند ہوتے ہیں چناچہ ہو ان مادی تحفظات کے حصول کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے۔
·         وہ بڑتے خوش لباس اور خوش گفتار ہوتے ہیں ان کا جمالیاتی ذوق اچھا ہوتا ہے
·         وہ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں ۔ وہ صرف آڑے وقت اپنے دوستوں کی مدد کر کے خوش ہوتے ہیں بلکہ کسی سے اپنے دوست کی برائی سننا بھی گوارہ نہیں کرتے
·         وہ بڑے خوش خوراک ہوتے ہیں اوت لذت کام و ذہن سے سرور حاصل کرتے ہیں تاہم وہ ندید نے پن سے کھانا نہیں کھاتے بلکہ تہذیب کے ساتھ کھاتے ہیں
·         وہ اپنے ذوق ظرافت اوت حس مزاح  کی وجہ سے ہر محفل میں ہر دلعزیز بن جاتے ہیں اور اپنے دلچسپ باتوں چٹکلوں اوت لطیفوں سے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں
·         وہ ہمیشہ اپنے سامنے اچھا مقصد رکھتے ہیں اور اچھے کامموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں
·         وہ چھٹی حس کے مالک ہوتے ہیں ۔ کاروباری اور تجارتی معاملات مہیں ان کی یہ حس خوب کام کرتی ہےاس لئے ہو محتاط خریدار اور دور اندیش تاجر ہوتے ہیں
·         وہ کم وبیش ہر پیشے میں کامیاب رہتے ہیں اوت اپنی وجدانی خصوصیات کی وجہ سے لوگوں کی ضروریات کو باآسانی سمجھ لیتے ہیں
قاصی محمد عظیم

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar