برج حوت
نشان—----دو مچھلیاں
عنصر----—پانی
حاکم سیارہ – -مشتری و نیپ چون
موافق عدد – 7
موافق دن – جمعرات
بہترین دوست – سرطان ، عقرب
بہتر -------- جدی ، دلو، حمل، ثور
غیر یقینی – ---جوزا، سنبلہ، قوس
غیر جانبدار --– اسد میزان
حوت افراد کی اہم خصوصیات
· وہ لوگوں کے مزاج سے اندازہ لگا کر موقع کے مطابق ہر قسم ک کردار ماہرانہ انداز میں ادا کر سکتے ہیں ۔ یہ بات کی ان کا اپنا حقیقی کردار کیا ہے اکثر اوقات خود ان کے علم میں بھی نہیں آنے پاتا
· وہ اپنی فطرت میں پختہ مزاجی کا جوہر رکھتے ہیں ۔ وہ مستقل مزاجی سے کام لیتے ہیں ہوئے اپنے راستے کی ہر رکاوٹ کا مقابلہ ڈٹ کر کرتے ہیں چونکہ ان کی فطرت میں رکاوٹ کو دور کرنے کی اہلیت طاقت اور توانائی ہوتی ہے اس لیے وہ جراَت مندی اور حوصلے کے ساتھ اپنی طاقتوں اور توانائوں کو درست طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے راستے کی ہر رکاوٹ کو دور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں
· وہ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے دوسروں کی مدد لے لیتے ہیں مگر یہ بات بھی ان کے پیش نظر ہوتی ہے کے جن سے مدد لے رہے ہیں ان کا استحصال کسی صورت میں نہ ہو اور نہ انہیں سکی طرح کا نقصان پہنچے
· وہ جس فرد سے مدد ہا کام لیتے ہیں تو کسی نہ کسی انداز میں اس کا بدلہ ضرور چکا دیتے ہیں خواہ یہ کام کے معقول صلے اور اجرت کی صورت میں ہو ہا کسی او ر رنگ میں مگر ہوتا ضرور ہے
· وہ خیالوں خوابوں اور تصورات کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں اور ان کی کوشش یہ ہوتی ہیں کی اپنے خیالوں اور خوابوں کو عملی جامہ پہنا کر کامیابیاں حاصل کریں مگر ان کیں سے اکثر کے خیالات و تصورات اتنے بلند ہوتے ہیں کی وہ انہیں کسی طرح بھی روبہ عمل نہیں لا سکتے
· ان کے رومانی تصورات بھی بلندی پر پہنچے ہوتے ہیں جن کی تکمیل ان کے لیے ناممکن ہوتی ہی
· وہ اپنے آپ کو مصروف رکھ کر کر دلی خوشی محسوس کرتے ہیں جبکہ بیکاری ان کے لیےاس لحاظ سے ایک بہت بڑی اذیت سے کم نہیں ہوتی کہ یہ انہیں اکتاہٹ اور بیزاری کے منفی جذبات کا تحفہ دیتی ہے
· وہ ایک ہی قسم کا کام مسلسل نہیں کر سکتے اور یکسانیت سے گھبراجاتے ہیں البتہ وہ اپنی مرضی کے کاموں میں اپنی اور اپنے رفیق حیات کی جذباتی اور جنسی خواہشات و احتیاط جت کی تکمیل سے گریزاں رہتے ہیں
· وہ اپنے من پسند رفیق حیات کی دل سے قدر ومنزلت کرتے ہیں اور اس کے لیے ہر طرح کی سہولیتں اور آسائیشیں بہم پہنچانا اولین فرض سمجھتے ہیں
· وہ چونکہ نرم دل ، نرم خو، خوش ذہن، خوش مزا ور خوش اخلاق ہوتے ہیں اس لیے محبت کے میدان میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوتے ہیں
· وہ اپنے مرضی کے کامو میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتے چناچہ جب ہو اپنے مرضی اور پسند کے مطابق کام کرتے ہوئے ترقی کے رستوں پر آگے بڑگ رہے ہوتے ہیں تو اتنے پر عزم، حوصلہ مند، نڈر دلیر اور بہادر ہو جاتے ہیں کہ کسی کو اپنے راستے ہیں مزاحم نہیں ہونے دیتے
· وہ پر کشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنے خوش اخلاقی ، خوش مزاجی اور پر خلوص انداز کی بدولت دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں
· وہ دوسروں کے کام آنے کو انسانی زندگی کی معراج سمجھتے ہیں اور دوسروں کی تکلیفیں خود برداشت کر کے خوش ہوتے ہیں
· وہ برابر ایسے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کی انہیں بنی نوع انسان کی خدمت کا موقع ملے اور وہ دوسروں کی خدمت کر کے اپنے قربانی و ایثار کے جذبات کا اظہار کر سکیں
· ان کے پاس خواہ کتنی ہی دولت آجائے وہ کبھی مغرور نہیں ہوتے اور نہ دوسروں کی خدمت اور مدد سے ہاتھ کھینچتے ہیں
· وہ اپنے آب کو اور اپنے رازوں کو عرصہ دراز تک دوسروں سے چھپا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس لحاظ سے وہ بہترین بھیس بدل سکتے ہیں اور اپنے آپ کو ہر بھیس میں نہایت ماہرانہ طور پر پوشیدہ بھی رکھ سکتے ہیں چناچہ کوئی شخص بھی ان کے اصلی چہرے کو پیچاننے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا