Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

جدی


نشان-------- پہاڑی بکرا
حاکم سیارہ---- – زحل
موافق دن--—ہفتہ
موافق عدد ----– 8
موافق پتھر—نیلم – الماس
بہترین دوست – ثور۔ سنبلہ
بہتر ---------  عقرب ۔ قوس۔ دلو۔ حوت
غیر یقینی -----– حمل ۔ سرطان۔ میزان
غیر جانبدار ----– جوزا۔ اسد


جدی افراد کی اہم خصوصیات
·         وہ اصولوں کے پکے اور معاملے کے کھرے ہوتے ہیں اوروہ اپنے ماتحتوں سے مناسب سلوک کرتے ہیں اور جو معاوضہ یا اجرت ان سے طے لر لیتے ہیں اس ہیں کوئی کمی بیشی نہیں کرتے
·         اگر وہ یہ سمجھیں کہ ان کے ماتحت کسی فرد کے ساتھ کسی معاملے میں زیادتی ہو رہی ہے تو ان کی ہمدردیا ں اس ماتحت فرد کے ساتھ ہو جاتی ہیں اور وہ اس کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کو ختم کرا کر ہی دم لیتے ہیں
·         انہیں ظاہری نمودونمائش اور دکھاوے کی زندگی پسند نہیں ہوتی
·         وہ ایسے کاموں کو پسند کرتے ہیں جن ہیں انہیں اپنی محنت کاوش اور جدوجہد کا پورا پورا صلہ ملے
·         وہ ایسی ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں جس میں انہیں تحفظ حاصل ہو۔ وہ جانبداری کے بجائے ضابطوں اور قاعدوں کے مطابق کام کرنے اور ترقی پانے کو پسند کرتے ہیں
·         وہ خود محنت اور مشقت کے قائل ہوتے ہیں اس لیے دوسروں سے نھی محنت اور مشقت کی دیگر کوتاہیاں انہیں ناپسند ہوتی ہیں
·         وہ عمل کی قوت سے واقف ہوتے ہیں اور اس قوت کو بروئے کار لا کر خوشی محسوس کرتے ہیں
·         وہ کاروبار اور دیگر معاملات زندگی کی پیچیدگیاں دور کرنے اور گتھیاں سلجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس اہلیت کی بدولت دوسرے لوگوں کی نسبت جلد ترقی کرتے اور آگے بڑھ جاتے ہیں
·         وہ کاروباری زندگی میں قدامت پسندانہ اور رواہتی طریوں بھی کام لیتے ہیں اور ان طریقوں کو جدید رنگ دے کر بھی ان سے استفادہ کرتے ہیں
·         وہ بڑی کامیابی کے حصول کی خاطر چھوٹے کام بھی پوری محنت دیانت اور لگن سے کرتے ہیں
·         ان کے مزاج میں سختی ہوتی ہے اور وہی لوگ ان سے تعلقات قائم کرنے یا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو ان کی سخت مزاجی سے سمجھوتہ یا ہم اہنگی پیدا کر سکیں
·         وہ کسی بھی معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لیتے۔ وہ سہج پکے سومیٹھا ہو کے مقولے پر یقین رکھتے ہیں اور مکمل احتیاط اور آہستہ روی سے کامرانیوں کی طرف قدم بڑھاتے ہیں
·         وہ ہر معاملے میں اعتماد اور بھروسے کے قابل ثابت ہوسکتے ہیں بشرطیکہ ان پر اندھا اعتماد کیا جائے اور ان کے معاملات میں دخل نہ دیا جائے
·         وہ ایک عجیب سا تصوراتی مزاج رکھتے ہیں اور اپنے منصوبوں کی تکمیل کو اپنے تصوراتی مزاج کا ہم نوا بنا لیتے ہیں
·         وہ اپنے اندر عزائم سے بھرپور حوصلہ ہمت رکھتے ہیں اور جو کام بھی کرتے ہیں ان کی انجام دہی کے لیے اپنے پوری توانائیاں بروئے کار لاتے ہیں
·         وہ اگر کسی کام یا ملازمت میں خوش اور مطمئن ہوں تو اس کام ہا ملازمت سی کبھی دست کش نہیں ہوتے خواہ انہیں کسی دوسرے کام یا ملازمت میں اس سے کہیں زیادہ معاوضہ ملے
·         وہ عیاشاہ طرز زندگی پسند نہیں کرتے اور نہ انہیں فضول قسم کی سیر و تفریح میں ادھر اَدھر گھوم پھر کار اپنا وقت  ضائع کرنا اچھا لگتا ہے
·         وہ وقت کی قدر جانتے ہیں اور جب ان کے پاس فارغ وقت ہو تو اسے دوستوں کی صحبت میں گزارتے ہیں وہ بھی اس لیے کہ انہیں آرام کی کچھ ساعتیں میسر آجائیں اور وہ چند ساعتوں کے لیے زندگی کا لطف اور کیف محسوس کر سکیں

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar