Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

قوس


نشان – آدھا انسان آدھا گھوڑا کمان بردار
عنصر – آگ
موافق عدد – جمعرات
بہترین دوست – حمل ۔ اسد
بہتر – جدی ۔ دلو۔ میزان۔ عقرب
غیر یقینی – حوت ۔ جوزا۔ سنبلہ
غیر جانبدار – سرطان


قوس افراد کی اہم خصوصیات
·         وہ اپنے جسمانی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ہماوقت حرکت میں رہتے ہیں
·         وہ جنسی معاملات میں اعتدال پسند ہوتے ہیں اور جنسی خواہشات کو خود پر دیوانگی کی حد تک مسلط نہیں ہونے دیتے بلکہ عام معوملات کی سطح پر رکھتے ہیں
·         وہ فطری طور پر اسی امر کے طلب گار ہوتے ہیں کی دوستے لوگ ان کی قابلیت کے معترف ہوں اور ان کی اہمیت کو نظر انداز نہ کریں
·         ان کی مزاج میں اس قدر لچک ضرور ہوتی ہے کہ وہ کسی وقت انتہا پسند بن جائیں۔ ایسی صورت میں ان کی سب خوبیاں منفی اختیار کر کے خامیوں اور اکمزور بن جاتی ہیں
·         وہ زندگی کی گہماگہمی کو قائم رکھنا پسند کرتے ہیں وہ اگر چہ  باہمت اور باحوصلہ ہوتے ہیں اور سخت جدوجہد اور انتھک کام بھی کرتے ہیں مگر وہ یہ سب کچھ کامیابی کے حصول یا ناکامی سے بچنے کے لیے نہیں کرتے بلکہ زندگی سے پیار ا نہیں کام کرنے اور کئے جانے پر مجبور رکھتا ہے
·         ان میں خلوص اور ایثار کا مادہ ہوتا ہے وہ وقتی طور پر متلون مزاج یا انتہا پسند ہو سکتے ہیں مگر مستقل طور پر اس حالت ہیں رہنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا
·         وہ اپنے طور طریقوں سے اپنے دلی خواہشات کا اظہار کرتے رہتے ہیں اوت وہ اظہار دوسروں پر بڑا صاف اور واضح ہوتا ہے
·         انہیں حسن فطرت سے لگاؤ ہوتا ہے اور حسین چیز دیکھ کر انہیں دلی خوشی حاصل ہوتی ہے
·         وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ جس محفل میں جائیں وہاں ان کا جوش اور پر تپاک استقبال کیا جائے
·         وہ واولاد کے لیے اچھے والدین ثابت ہوتے ہیں انہیں  اپنے اولاد سے بے پناہ محبت ہوتی ہے وہ عام بچوں سے بھی لگاؤ اور پیار کا اظہار کرتے ہیں
·         وہ گھریلو زندگی کو سکون اور اطمینان کا گہوارہ سمجھتے ہیں اور اس کی خوشیوں کے لیے خوشی سے کام کرتے ہیں
·         وہ اپنے والدین کے بڑے وفادار ہوتے ہیں اور ان سے جاں نثاری کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں
·         وہ حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اس لیے دوسروں کی باتوں سے جلد متاثر ہوجاتے ہیں
·         وہ اس قدر فیاض اور رحمدل ہوتے ہیں کہ بسا اوقات اپنا کام چھوڑ کر دوسروں  کے کاموں میں مشغول ہو جاتے ہیں اور ان سے شفقت و محبت سے پیش آتے ہیں
·         وہ نظم و ضبط کو پسند کرتے ہیں اس لحاظ سے بد نظمی اور بے راہ روی انہیں سخت ناگوار گزرتی ہے
·         وہ روپیہ  جمع کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور تنگی ہیں بھی دولت بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
·         وہ خوش گفتار اور ملنسار پسند کرتے ہیں اور دوسروں کو اپنے شخصیت سے متاثر کر کے خوشی محسوس کرتےہیں
·         وہ ایسے فرد سے نفرت کرتے ہیں جو ان کی باتوں کو جھٹلائے یا ان کی کامو ں کی داد دینے کی بجائے بے اعتنائی سے رد کردے
·         وہ محبت کے نشے میں سرشار رہنا پسند کرتے ہیں اور محبت کے عالم میں یوں محسوس کرتے ہیں جیسے ان کی رگ رگ اور نس نس میں محبت رچی اور بسی ہوئی ہے
·         وہ کسی اچھی عہدے پر فائز ہوں تو اپنے تعریف و توصیف پسند کرتے ہیں اور اپنے تعریف سن کر خوشی محسوس کرتے ہیں
·         وہ صادق اور دیانتداری کا نمونہ ہوتے ہیں اور  بیمانی و بدیانتی کو سخت ناپسند کرتے ہیں بلکہ برداشت بھی نہیں کر سکتے اور انہیں بددیانت لوگوں سے سخت نفرت ہوتی ہے

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar