Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

حمل



نشان---------------- مینڈھا
عنصر       -----------آگ.
حاکم ستارہ   ----------مریخ.
موافق رنگ ----------سرخ، گلابی، عنابی، کرمزی، ارغوانی
موافق پتھر  -----------یاقوت، مرجان، ہیرا
موافق دن  ------------- منگل
نام کے حروف---------- ا-ع-ل-ی
بہترین     -----------------  اسد، قوس
بہتر         -------------------  ثور، جوزا، حوت، دلو
غیر یقینی    ----------------  سرطان، میزان، جدی
  غیر جانبدار------------ سنبلہ، عقرب

حمل افراد کی اہم خصوصیات
·        حمل لوگوں  میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے۔
·         حمل لوگوں کی قوت ارادی بڑی مضبوط ہوتی ہے۔
·         حملی لوگ معمولی بیماری کا تو ذکر ہی کیا  امراض کو بھی  اہمت نہیں دیتے ۔
·         بعض اوقات ہو اپنی مثبت  سوچ سے بیماریوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں آسانی سے کامیاب ہو جاتےہیں ۔
·         حمل لوگوں کا ہر دن نیا دن امنگوں اور ولولوں کا دن ہوتا ہے۔ ۔ وہ روز کوئی نہ کوئی اچھوتا کام ضرور انجام  دیتے ہیں
·         برج حمل کے تحت پیدا ہونے والے افسر اور مالک طبعاََ مستعد اور چاق و چوبند ہوتے ہیں لہٰذوہ سست و کاہل ماتحتوں کو پسند نہیں کرتے۔
·         حمل لوگ اپنی اولاد کے معاملے کے بارے میں بڑے زمیدار ہوتے ہیں
·         حمل لوگ اکثر مضطرب رہتے ہیں۔ وہ بیکار اور خاموش رہنا پسند نہیں کرتے بلکلہ ہمہ وقت اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں
·         حمل لوگ ضرورت کے وقت انتہائی صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں
·         حمل لوگ ہر ماحول میں پنپ سکتے ہیں وہ ہر ماحول کو اپنا لیتے ہیں
·         حمل لوگ کاروباری  منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے نہایت کامیاب رہتے ہیں ۔
·         حمل لوگ سیروسیاحت کی دلدادہ ہوتے ہیں
·         حمل لوگ اکثر کھیلوں کے شوقین ہوتے ہیں
·         ہو اپنی بات پر اڑے رہتے ہیں صرف معقول دلائل پر ہی اپنی رائے تبدیل کرتے ہیں
·         وہ جذباتی اور جلدباز ہوتے ہیں
·         ان میں احتیط کی عادت کم ہوتی ہے اس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی بعض وہ پرشانیاں اور دشواریاں ان کے راستے کاپتھر بن جاتی ہیں
·         ان کی انتہاپسندانہ صاف کوئی اور بےباکی اکثر دوسروں کو ان کا دشمن بنا دیتی ہے
قاضی محمد عظیم

ثور


نشان----------------بیل
عنصر----------------مٹی
حاکم سیارہ------------زہرہ
خوش بختی کا عدد-------6
موافق دن-----------جمعہ
بہترین دوست--------سنبلہ۔ جدی
بہتر ----------------جوزا۔ سرطان۔ حوت۔ حمل
غیر یقینی -------------دلو۔ اسد۔ عقرب
غیر جانبدار------------میزان ۔ قوس


ثور افراد کی اہم خصوصیات
·         ان کی فطرت  میں استقامت او ر ارادے کی جو پختگی پائی جاتی ہے اس کا پتہ دوسروں کو اس وقت چلتا ہے جب مفادات یا مقاصد کی بنا پر ان کا تصادم دوسرے شخص سے ہوتا ہے۔
·         ان کی خواہشات میں بڑی شدت ہوتے ہے اور وقت آنے پر ہو ان خواہشات پر مبنی جزبات کا بڑا زبردست مظاہرہ کر سکتے ہے۔
·         وہ قول سے زیادہ فعل کے قائل ہوتے ہیں اور باتوں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
·         وہ عقلمند ہوشیار اور حاضر جواب ہوتے ہیں۔
·         ہو سلیقہ مند طرز رہائشکے دلدادہ ہوتے ہیں اور ہی سلیقہ مندی ان کی زندگی کے ہر شعبے سے ظاہر ہوتی ہے۔
·         وہ اپنے ذہانت و فطانت کی بدولت زندگی میں بڑی ترقی کرتے ہیں۔
·         وہ فن اور قوت کے استعمال کے زیادہ دلدادہ ہوتے ہیں، فن سے انہیں صرف اس  حد تک دلچسپی ہوتے ہے کہ وہ کسی فن سے کس قدر دولت کما سکتے ہیں
·         وہ تخلیق شدہ فن پر فوراََ عمل کرتے ہیں اس سے خود بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں
·         وہ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں مگر صرف اس حد تک کہ ان کا وقت ضائع نہ ہو اور ہو کاہل اور سست ہو کر دولت کمانے یا ترقی کے موقع نہ کھو دیں
·         وہ زیادہ تبدیلی کو پسند نہیں کرتے اور اپنے گھر کو چھوڑ کر زیادہ عرصہ کے لیے کسی دوسری جگہ جانا یا جا کر رہنا پسند نہیں کرتے
·         و ہ زندگی کے معمولات میں عارضی تبدیلیاں تو گوارہ کر لیتے ہیں مگر مستقل نہیں چناچہ اپنی زندگی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا ان کے لیے گوارہ نہیں
·         وہ گھر کی طرح ملازموں کو  بھی بدلنا پسند نہیں کرتے۔وہ مستقل ملازم کو پسند کرتے ہیں، وہ آسانی سے ملازمت کو بھی نہیں چھوڑتےاسی طرح ایک پیسہ کو چھوڑکر دوسرا پیسہ نہیں اپناتے
·         وہ اس بات کو سخت نا پسند کرتے ہیں کے کوئی شخص اپنی چرب زبانی اور بسیار گوئی سے انہیں اپنی قابلیت جتائے ہا ان پر اپنا رعب جمانے کی کوشش کرے اور اس طرح ان سے اپنی بات منوائے
·         وہ خوش اخلاق اور پر خلوص ہوتے ہیں اور بدیانتی کو سخت ناپسند کرتے ہیں
·         وہ جب کسی سے شخص کو ناپسند کرتے ہیں تو ریاکاری سے نہیں ملتے بلکہ وہ اس کی صحبت سے دور رہنا پسند کرتے ہیں
·         وہ قوت ارادی سے لیس ہوتے ہیں اور ان کے جذبات وہیجانات میں خاصی شدت ہوتی ہے
قاضی محمد عظیم

جوزا

نشان---------------- جڑ واں بچے
حاکم سیارہ------------ عطارد
خوش قسمتی کا عدد-------5
موافق دن------------ بدھ
بہتریں دوست--------- میزان۔ دلو
بہتر دوست----------- سرطان۔ اسد ۔ حمل ۔ ثور
غیر یقینی------------- سنبلہ۔ قوس۔ حوت
غیر جانبدار------------ عقرب ۔ جدی


جوزا افراد کی اہم خصوصیات
·         ان کی بے چین طبیعت کو سفر سے بڑی مناسبت ہوتی ہے
·         وہ جس ماحول کو پسند کریں بہت جلد اس کے خوگر ہو جاتے ہیں
·         وہ رمز شناس ہوتے ہیں اور اپنی ذہانت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں
·         ہو ہمیشہ پر امید رہتے ہیں اور نت نئے تجربات کرتے ہوئے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں
·         ان کی سوچ حقیقت پسندانہ ہوتے ہے اور اس میں جذباتیت کی کارفرمائی نہیں ہوتی
·         وہ خوش اور ہنس مکھ ہوتے ہیں۔ ہنستے ہنساتے رہتے ہیں اور طنز و مزاح کو پسند کرتے ہیں
·         وہ ایک پر کشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ نئے نئے دوست بنا کر خوش رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ پرانے دوستوں سے ان کی دلچسپی کم ہوتی جاتی ہیں
·         ہو ہر ماحول میں بڑی آسانی سے گھل مل جاتے ہیں اور لوگ ان کی شخصیت سے بڑے متاثر ہوتے ہیں
·         ان کے ذہن میں چونکہ نت نئے خیالات آتے رہتے ہیں اس لئے بعض اوقات ہو اپنے ہی وضع کردہ اصولوں اور اپنی طرف سے کئے ہوئے فیصلوں سے اکتا جاتے ہیں اور ان پر زیادہ دیر کاربند نہیں رہتے
·         وہ بظاہر مال و دولت سے بے نیازی کا اظہار کرے ہیں لیکن حقیقتاََ دل سے مال و دولت کے بڑے قدردان ہوتے ہیں
·         وہ کسی ایسے کام میں ہاتھ نہیں ڈالتے جس سے انہیں کوئی مالی فائدہ حاصل ہونے کی امید نہ ہو
·         ہو ہر کام کو نہایت قرینے اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں چناچہ ہو تحریر ،تقریر اور رائے  کی آزادی کا دل سے احترام کرتے ہیں
·         وہ حقیقت پسند ہوتے ہیں اور حقائق کے خلاف کسی بات سے متاثر نہیں ہوتے
·         وہ یکسانیت اور لگے بندھے نطام سے متنفر ہوتے ہیں
·         وہ عام طور پر وقت کی پابندی سے سخت گھبراتے ہیں
·         وہ ایک وقت میں دو بلکہ دع سے زیادہ کام بڑی آسانی سے کر لیتے ہیں
·         وہ بحث و تکرار میں بہت تیز ہوتے ہیں اور بحث وکرتے ہوئے دوسروں کو بات ہھی نہیں کرنے دیتے
·         وہ اپنے رفیق زندگی کے ساتھ مسلسل مہر و محبت اور عنایت سے پیش آتے ہیں
·         وہ نہایت ذہین اختراع پسند بذلہ سنج، شوخ، زندہ، اور ہمہ گیر طبیعت کے مالک ہوتے ہیں
·         وہ  جب ہولتے ہیں تو تیزی سے ہولتے ہیں اور ان کی گفتگو میں روانی ہوتی ہے جوش اور ہیجان کی حالت میں ان کی تیز رفتاری کا ساتھ ان کی زبان نہیں دیتی ہو یہ ہکلانے لگتے ہیں
·         وہ اکثر اپنی گفتگو کے دوران اپنا مفہوم واضح کرنے کے لئے ہاتھوں کو بار بار حرکت دیتے رہتے ہیں
·         ہو پھرتی اور تیز رفتاری والے کھیل پسند کرتے ہیں لیکن بھاری ورزشوں ہیں وہ زیادہ دلچسپی نہیں لیتے
·         ان کے اکثر کام اپنی ذات کے اظہار کے لیے مختلف کوششوں پر مبنی ہوتے ہیں
·         وہ جو کچھ کہتے ہا کرتے ہیں اس میں وہ مخلص ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے ہر خطرے کا سامنا اور مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں
·         وہ اپنے دلکس اور خلیق شخصیت کی وجہ سے محفلوں کی جان ہوتے ہیں
قاضی محمد عظیم

سرطان

نشان: کیکڑا 
عنصر:پانی.
موافق دن: سوموار.
موافق نمبر: 2.
موافق پتھر: پنا

سرطان افراد کی اہم خصوصیات
·         وہ قناعت پسند ہوتے ہیں اس لیے اپنے کاروباری معاملات سے بہت جلد مطمئن ہو جاتے ہیں
·         وہ ظاہرے نمودونمائش سے متاثر نہیں ہوتے اوت خود بھی ظاہری نمودو نمائش کے ذریعے نمایاں ہو نے کے بجائے پس منظر ہیں رہنا پسند کرتے ہیں
·         ہو پرانے رسم و رواج اور پرانے معاشرتی طور طریقے زیادہ پسند کرتے ہیں
·         وہ ناکامیوں سے نہیں گھبراتے اور خاموشی سے اپنے مقصد کے حصول کے لیے سرگرم رہتے ہیں
·         وہ اوائل عمر میں ذہین اوت محنتی نہیں ہوتے مگر بلوغت کی عمر کو پہنچ کر نہ صرف ذہین اور محنتی ہوجاتے ہیں بلکہ جفاکش بھی بن جاتے ہیں
·         وہ طبعاََ حساس ہوتے ہیں اس لیے معمولی سی نکتہ چینی پر بھی فوراََ بددل ہوجاتے ہیں اوت یہ بزدلی انہیں اتنا پریشان کرتی ہے کہ اس سے ان کانظام ہضم متاثر ہو جاتا ہے
·         وہ پیار اور محبت کے طلبگار ہوتے ہیں اور انہیں پیار محبت سے سمجھایا جائے اسے فوراََ قبول کر لیتے ہیں۔ اس کے بر عکس جو بات ان کو سختی سے سمجھائی جائے خواہ کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو ہو اسے سمجھنے کی کوشش کبھی نہیں کرتے
·         وہ خوش مزاج اوت خوش خوراک ہوتے ہیں ۔ لذیذ کھانے ۔مشروبات اوت رنگ برنگی تصاویر انہیں بہت اچھی لگتی ہیں
·         وہ ذہنی طور پر چوکس اور متحمل مزاج ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر وہ بڑے اچھے افسر مالک یا آجر ثابت ہوتے ہیں
·         وہ اپنی بہتر کارکردگی کے صلے تعرتف ہو ستائش کے علاوہ وقتاََ فوقتاََ مالی اضافے کی توقع بھی رکھتے ہیں اوت مستقبل کے اندیشوں سے نجات پانے کے مادی تحفظات کے خواہشمند ہوتے ہیں چناچہ ہو ان مادی تحفظات کے حصول کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے۔
·         وہ بڑتے خوش لباس اور خوش گفتار ہوتے ہیں ان کا جمالیاتی ذوق اچھا ہوتا ہے
·         وہ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں ۔ وہ صرف آڑے وقت اپنے دوستوں کی مدد کر کے خوش ہوتے ہیں بلکہ کسی سے اپنے دوست کی برائی سننا بھی گوارہ نہیں کرتے
·         وہ بڑے خوش خوراک ہوتے ہیں اوت لذت کام و ذہن سے سرور حاصل کرتے ہیں تاہم وہ ندید نے پن سے کھانا نہیں کھاتے بلکہ تہذیب کے ساتھ کھاتے ہیں
·         وہ اپنے ذوق ظرافت اوت حس مزاح  کی وجہ سے ہر محفل میں ہر دلعزیز بن جاتے ہیں اور اپنے دلچسپ باتوں چٹکلوں اوت لطیفوں سے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں
·         وہ ہمیشہ اپنے سامنے اچھا مقصد رکھتے ہیں اور اچھے کامموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں
·         وہ چھٹی حس کے مالک ہوتے ہیں ۔ کاروباری اور تجارتی معاملات مہیں ان کی یہ حس خوب کام کرتی ہےاس لئے ہو محتاط خریدار اور دور اندیش تاجر ہوتے ہیں
·         وہ کم وبیش ہر پیشے میں کامیاب رہتے ہیں اوت اپنی وجدانی خصوصیات کی وجہ سے لوگوں کی ضروریات کو باآسانی سمجھ لیتے ہیں
قاصی محمد عظیم

Coprights @ 2016, Astrodarbar