نشان----------------بیل
عنصر----------------مٹی
حاکم سیارہ------------زہرہ
خوش بختی کا عدد-------6
موافق دن-----------جمعہ
موافق دن-----------جمعہ
بہترین دوست--------سنبلہ۔ جدی
بہتر ----------------جوزا۔ سرطان۔ حوت۔ حمل
غیر یقینی -------------دلو۔ اسد۔ عقرب
غیر جانبدار------------میزان ۔ قوس
ثور افراد کی اہم خصوصیات
· ان کی فطرت میں استقامت او ر ارادے کی جو پختگی پائی جاتی ہے اس کا پتہ دوسروں کو اس وقت چلتا ہے جب مفادات یا مقاصد کی بنا پر ان کا تصادم دوسرے شخص سے ہوتا ہے۔
· ان کی خواہشات میں بڑی شدت ہوتے ہے اور وقت آنے پر ہو ان خواہشات پر مبنی جزبات کا بڑا زبردست مظاہرہ کر سکتے ہے۔
· وہ قول سے زیادہ فعل کے قائل ہوتے ہیں اور باتوں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
· وہ عقلمند ہوشیار اور حاضر جواب ہوتے ہیں۔
· ہو سلیقہ مند طرز رہائشکے دلدادہ ہوتے ہیں اور ہی سلیقہ مندی ان کی زندگی کے ہر شعبے سے ظاہر ہوتی ہے۔
· وہ اپنے ذہانت و فطانت کی بدولت زندگی میں بڑی ترقی کرتے ہیں۔
· وہ فن اور قوت کے استعمال کے زیادہ دلدادہ ہوتے ہیں، فن سے انہیں صرف اس حد تک دلچسپی ہوتے ہے کہ وہ کسی فن سے کس قدر دولت کما سکتے ہیں
· وہ تخلیق شدہ فن پر فوراََ عمل کرتے ہیں اس سے خود بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں
· وہ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں مگر صرف اس حد تک کہ ان کا وقت ضائع نہ ہو اور ہو کاہل اور سست ہو کر دولت کمانے یا ترقی کے موقع نہ کھو دیں
· وہ زیادہ تبدیلی کو پسند نہیں کرتے اور اپنے گھر کو چھوڑ کر زیادہ عرصہ کے لیے کسی دوسری جگہ جانا یا جا کر رہنا پسند نہیں کرتے
· و ہ زندگی کے معمولات میں عارضی تبدیلیاں تو گوارہ کر لیتے ہیں مگر مستقل نہیں چناچہ اپنی زندگی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا ان کے لیے گوارہ نہیں
· وہ گھر کی طرح ملازموں کو بھی بدلنا پسند نہیں کرتے۔وہ مستقل ملازم کو پسند کرتے ہیں، وہ آسانی سے ملازمت کو بھی نہیں چھوڑتےاسی طرح ایک پیسہ کو چھوڑکر دوسرا پیسہ نہیں اپناتے
· وہ اس بات کو سخت نا پسند کرتے ہیں کے کوئی شخص اپنی چرب زبانی اور بسیار گوئی سے انہیں اپنی قابلیت جتائے ہا ان پر اپنا رعب جمانے کی کوشش کرے اور اس طرح ان سے اپنی بات منوائے
· وہ خوش اخلاق اور پر خلوص ہوتے ہیں اور بدیانتی کو سخت ناپسند کرتے ہیں
· وہ جب کسی سے شخص کو ناپسند کرتے ہیں تو ریاکاری سے نہیں ملتے بلکہ وہ اس کی صحبت سے دور رہنا پسند کرتے ہیں
· وہ قوت ارادی سے لیس ہوتے ہیں اور ان کے جذبات وہیجانات میں خاصی شدت ہوتی ہے
قاضی محمد عظیم