Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

نسبلہ


نشان---- دوشیزہ
عنصر---- مٹی
مزاج---- خاکی
حاکم سیارہ---- عطارد
موافق عدد---- 5
موافق دن--- بدھ


سنبلہ افراد کی اہم خصوصیات
·         وہ اچھائی یا برائی دونوں معاملوں میں انتہاپسند کی طرف مائل ہوتے ہیں
·         ہو اپنے کام کے سلسلے میں خود غرضی کا مظاہرہ کرتے ہیں
·         وہ  کے مقابلے میں اپنے آپ کو مظلوم اور قابل رحم سمجھتے ہیں
·         وہ دوسروں پر موقع بے موقع شبہ کرتے ہیں اور ان کے شبہات آسانی سے دور نہیں ہوتے
·         ان کی تنقید اور نکتہ گاہے بگاہے جارانہ اور بے رحمانہ ہو جاتی ہے جس سے بعض اوقات دوستوں اور عزیزوں کے جذبات مجروح ہو جاتے ہیں تاہم توجہ دلائی جائے تو وہ اس تنقید کا رخ اپنی ظرف مور لیتے ہیں
·         وہ خوش لباس سلیقہ پسند اور نظم و ضبط کے پابند ہوتے ہیں
·         وہ شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی پسند نہیں کرتے
·         وہ جلد باز نہیں ہوتے اس لیے محبت کرنے اور اسے پانے ہیں بڑا وقت لیتے ہیں
·         وہ دوسروں کو بہلانے پھسلانےکے فن میں ماہر ہوتے ہیں اور دل لگی اور مذاق میں دوسروں کی دل شکنی کر جاتے ہیں
·         وہ اپنی اندرونی بے چینی کے اظہار میں پس و پیش سے کام لیتے ہیں
·         وہ چاہتے ہیں کہ ان کے تاثرات مصنوعی معلوم نہ ہو چنانچہ وہ تضع کا ایسا بھر پور مظاہرہ کرے ہیں کہ دوسروں کو اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے
·         وہ کسی معاملے میں جلد جلد تبدیلی کے عمل کو پسند نہیں کرتے
·         وہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتے اور نہ خود دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتے ہیں
·         ہو مثالیت پسند ہوتے ہیں اور اپنے سامنے کوئی نہ کوئی نصب العین رکھتے ہیں
·         وہ بعض اوقات مومولی سے اختلاف رائے کی بنا پر دوستوں وے الگ ہو جاتے ہیں
·         وہ دلیل پسند کرتے ہیں اور دلیل کے ساتھ ہی سے قائل کیا جا سکتا ہے
·         وہ اپنی وعقل ع دانش اور ذخیرہ معلومات کو  برابر بڑھاتے رہتے ہیں
·         وہ اپنا وقت معمولی مشاغل ہا معمولی اور غیر ضروری باتوں میں ضائع نہیں کرتے
·         وہ اس وقت حقیقی خوشی راحت اور مسرت محسوس کرتے ہیں جب اپنی مرضی کے مطابق کام کررہے ہوں
·         وہ ٹھنڈے دل دماغ کے مالک ہوتے ہیں
·         وہ جامہ زیب خوش پوش اور خوش لباس ہوتے ہیں ان سے ملنے والے ان کے لباس کی تراش خراش اور دلکشی کو فاموش نہیں کر سکتے
·         وہ دوسروں کی ذات کا بہ نظر غائر مشاہدہ کرتے ہیں اور اس مشاہدے سے سکون محسوس کرتے ہیں
·         ان کی جبلت میں تجزیہ اور تحلیل کے عناصر ہوتے ہیں اور ہی خصوصیت انہیں فوراََ ہی بات یا معاملے کی تہہ تک پہنچا دیتی ہے
·         وہ دوسروں کی بات توجہ اور انہماک سے سنتے ہیں اور اسے جانچ پرکھ کر نتیجہ اخذکرتے ہیں مگر نتیجہ اخذ کر کے ہو شور نہیں مچاتے بلکہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور کسی مناسب موقع پر اس نتیجے کا اظہار دوسروں کے سامنے کرتے ہیں
·         انہیں اخلاقی اقدار سے شدید لگاؤ ہوتا ہے اور ہر کام ان اخلاقی اقدار کے مطابق بے عیب اور بے داغ دیکھنا چاہتے ہیں
·         وہ اپنے گھر کو بھی صاف ستھرا گندگی سے پاک اور سلیقے سے سجا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں
·         ان کی جبلت خوبصورتی  کو پسند کرتی ہے اس لئے وہ ہر چیز کو حسین و جمیل دیکھنا چاہتے ہیں
·         وہ عمل پسند ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو عملی ضرورت کے مطابق نئے نئے سانچوں میں ڈھال سکتے ہیں
·         ان کے ہر کام میں سنجیدگی بردباری تحمل اور احتیاط کار فرما ہوتی ہے

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar