Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

میزان


نشان------------ ترازو
حاکم سیارہ--------- زہرہ
موافق عدد-------- 6
عنصر ----------- ہوا
موافق دن-------- جمعہ
بہترین دوست ---- دلو۔جوزا
بہتر-------------- عقرب- قوس- اسد- سنبلہ
غیر یقینی --------- حمل ۔ جدی۔ سرطان
غیر جانبدار ------- حوت۔ ثور


میزان کی اہم خصوصیات
·         وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے بلکہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے معامے کے مثبت منفی یر پہلو پر اچھی طرح ٖغور کر لینے کے بعد کوئی فیصلہ کرتے ہیں
·         ان کا فیصلہ کبھی غیر منصفانہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ ہر معاملے میں انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہیں
·         وہ اپنے گھر اور اپنے دفتر دونوں کی سجاوٹ اور آرائش میں ترتیب اور قرینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ کپڑتے برتن تصاویر کتابیں فرنیچر کاغذات اور فائلیں وغیرہ سب کو قرینے سے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں
·         ان کا جمالیاتی ذوق بہت اچھا ہوتا ہے اور ان کے تمام معاملات پر ان کے عمدہ جمالیاتی ذوق کی چھاپ لگی نظر آتی ہ
·         وہ خوش مزاج آرام پسند خلیق اور مصلحت اندیش ہوتے ہیں
·         وہ جسے پسند کرتے اور اپنا دوست بناتے ہیں اس سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی انہیں پسند کرے اور اپنا دوست سمجھے
·         وہ ہمیشہ ایسا ماحول پسند کرتے ہیں جو ان کے جمالیاتی ذوق کے مطابق ہو یا کسی نہ کسے حد تک ان کے جمالیاتے ذوق کی تسکین کر سکے
·         وہ دوستی اور رفاقت کے رشتے رجیحی طور پر ایسے افراد سے استوار کرتے ہیں جو یا تو فنکار ہو یا انہیں فنون لطیفہ سے گہری دلچسپی ہو
·         وہ طبعاََ سہر و تفریح کے دلدادہ ہوتے ہیں
·         وہ مہمان ہوں یا میزبان آداب مجلسی کا خاص خیال رکھتے ہیں
·         ان کی دوست اگرچہ بکثرت ہوتے ہیں مگر ان میں زیادہ تعداد با اثر صاحب اختیار اور معاشرتی طور پر ممتاز اعر نمایاں لوگوں کی ہوتی ہے
·         وہ اپنے موڈ کے تابع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بعض اوقات فوراؐؐ مشتعل ہوجاتے ہیں یا معمولی سی بات کا بھی برا منا لیتے ہیں
·         وہ اخوت انسانی پر یقین رکھتے ہیں اور دل سے انسانی بھلائی کے لیے کوشاں رہتے ہیں
·         وہ بالعموم اپنے بچوں کے لیے اچھلے والدین ثابت ہوتے ہیں
·         وہ بڑی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی ذات یا کامو پر دوسروں کے اعتراض سے انہیں سخت تکلیف اور ذہینی کوفت ہوتی ہے
·         وہ بلعوم زبان کے استعمال کر کے دوسروں کا دل موہ لیتے ہیں اور ان کے مخالف بھی ان کے دوست بن کے انہیں پسند کرنے لگتے ہیں
·         وہ لوگوں کے سوچنے کے انداز اور طور طریقوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اسی انداز کے مطابق ان سے بات کرتے ہیں
·         وہ لڑائی جھگڑوں سے دور اور امن سکون سے رہنا پسند کرتے ہیں
·         وہ طبعاََ فیاص ہوتے ہیں اور خوش اخلاقی کو اپنے زندگی کا شعار سمجھتے ہیں چنانچہ وہ ہر شخص کے ساتھ فیاصی کوشدلی اور خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں

قاضی محمد عظیم / Author & Editor

Astrologer in karachi Pakistan. We provide the services like Astrology, Palmistry, ilm-ul-jaffar, Istikhara, Taweezat and Ruhani ilaj, Send us your problem and we will give you Solution. InshAllah Allah pak will resolve your problem

Coprights @ 2016, Astrodarbar