نشان---------------- جڑ واں بچے
حاکم سیارہ------------ عطارد
خوش قسمتی کا عدد-------5
موافق دن------------ بدھ
بہتریں دوست--------- میزان۔ دلو
بہتر دوست----------- سرطان۔ اسد ۔ حمل ۔ ثور
غیر یقینی------------- سنبلہ۔ قوس۔ حوت
غیر جانبدار------------ عقرب ۔ جدی
جوزا افراد کی اہم خصوصیات
· ان کی بے چین طبیعت کو سفر سے بڑی مناسبت ہوتی ہے
· وہ جس ماحول کو پسند کریں بہت جلد اس کے خوگر ہو جاتے ہیں
· وہ رمز شناس ہوتے ہیں اور اپنی ذہانت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں
· ہو ہمیشہ پر امید رہتے ہیں اور نت نئے تجربات کرتے ہوئے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں
· ان کی سوچ حقیقت پسندانہ ہوتے ہے اور اس میں جذباتیت کی کارفرمائی نہیں ہوتی
· وہ خوش اور ہنس مکھ ہوتے ہیں۔ ہنستے ہنساتے رہتے ہیں اور طنز و مزاح کو پسند کرتے ہیں
· وہ ایک پر کشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ نئے نئے دوست بنا کر خوش رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ پرانے دوستوں سے ان کی دلچسپی کم ہوتی جاتی ہیں
· ہو ہر ماحول میں بڑی آسانی سے گھل مل جاتے ہیں اور لوگ ان کی شخصیت سے بڑے متاثر ہوتے ہیں
· ان کے ذہن میں چونکہ نت نئے خیالات آتے رہتے ہیں اس لئے بعض اوقات ہو اپنے ہی وضع کردہ اصولوں اور اپنی طرف سے کئے ہوئے فیصلوں سے اکتا جاتے ہیں اور ان پر زیادہ دیر کاربند نہیں رہتے
· وہ بظاہر مال و دولت سے بے نیازی کا اظہار کرے ہیں لیکن حقیقتاََ دل سے مال و دولت کے بڑے قدردان ہوتے ہیں
· وہ کسی ایسے کام میں ہاتھ نہیں ڈالتے جس سے انہیں کوئی مالی فائدہ حاصل ہونے کی امید نہ ہو
· ہو ہر کام کو نہایت قرینے اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں چناچہ ہو تحریر ،تقریر اور رائے کی آزادی کا دل سے احترام کرتے ہیں
· وہ حقیقت پسند ہوتے ہیں اور حقائق کے خلاف کسی بات سے متاثر نہیں ہوتے
· وہ یکسانیت اور لگے بندھے نطام سے متنفر ہوتے ہیں
· وہ عام طور پر وقت کی پابندی سے سخت گھبراتے ہیں
· وہ ایک وقت میں دو بلکہ دع سے زیادہ کام بڑی آسانی سے کر لیتے ہیں
· وہ بحث و تکرار میں بہت تیز ہوتے ہیں اور بحث وکرتے ہوئے دوسروں کو بات ہھی نہیں کرنے دیتے
· وہ اپنے رفیق زندگی کے ساتھ مسلسل مہر و محبت اور عنایت سے پیش آتے ہیں
· وہ نہایت ذہین اختراع پسند بذلہ سنج، شوخ، زندہ، اور ہمہ گیر طبیعت کے مالک ہوتے ہیں
· وہ جب ہولتے ہیں تو تیزی سے ہولتے ہیں اور ان کی گفتگو میں روانی ہوتی ہے جوش اور ہیجان کی حالت میں ان کی تیز رفتاری کا ساتھ ان کی زبان نہیں دیتی ہو یہ ہکلانے لگتے ہیں
· وہ اکثر اپنی گفتگو کے دوران اپنا مفہوم واضح کرنے کے لئے ہاتھوں کو بار بار حرکت دیتے رہتے ہیں
· ہو پھرتی اور تیز رفتاری والے کھیل پسند کرتے ہیں لیکن بھاری ورزشوں ہیں وہ زیادہ دلچسپی نہیں لیتے
· ان کے اکثر کام اپنی ذات کے اظہار کے لیے مختلف کوششوں پر مبنی ہوتے ہیں
· وہ جو کچھ کہتے ہا کرتے ہیں اس میں وہ مخلص ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے ہر خطرے کا سامنا اور مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں
· وہ اپنے دلکس اور خلیق شخصیت کی وجہ سے محفلوں کی جان ہوتے ہیں
قاضی محمد عظیم