عنصر –------ ہوا
حاکم سیارہ--—یورینس ، زحل
موافق عدد --– 4
موافق دن --- ہفتہ
بہترین دوست- – جوزا، میزان
بہتر –-------- قوس، جدی، حوت، حمل
غیر یقینی – -----ثور، اسد، عقرب
دلو افراد کی اہم خصوصیات
· وہ اس بات کے آرزو مند ہوتے کہ ان کا رفیق حیات ان کا وفادار رہو ان پر مکمل بھروسہ اور پورا اعتماد کرے مگر ساتھ ہی ان کی کوشش یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے رقیق حیات کے غلام بن کر نہ رہ جایئں اور باہمی وفاداری کے ساتھ ان کی آزادی اور آزاد خیالی بھی قائم رہے
· وہ ہم مزاج رفیق حیات مل جانے کی صورت میں اس سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں
· انہیں اپنے بچوں سے بھی محبت ہوتی ہے اور وہ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ بھی والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں
· وہ قوت استدلال سے مالا مال ہوتے ہیں اور اپنے مضبوط استدلال کی بدولت کامیابی ان کے قدم چومتی ہے کیونکہ دوسروں کے لیے ان کے دلائل کا جواب دینا آسان نہیں ہوتا
· وہ اپنے خیالات کے اظہار ہیں کسی منافقت سے کام نہیں لیتے بلکی بغیر کسی خوف کے اور پوری بے باکی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں
· وہ اگر چہ محبت کے معاملات میں سنجیدہ نہیں ہوتے مگر شادی کی صورت میں اپنے رفیق حیات سے بے لوث کھری بے لاگ پر خلوص اور پرجوش محبت کرتے ہیں اور اس کی خواہشوں کو پورا کرنا اپنا فرض اولین خیال کرتے ہیں چناچہ ان کا محبت سے لبریز ازداجی رشتہ مستحکم اور مضبوط ترین ثابت ہوتا ہے
· وہ تبدیلی کو پسند کرنے کے باوجود مستقبل پر نظر رکھنا بہترخیال کرتے ہیں اور جب انہیں مستقبل کے بارے میں تشویش اور فکر مندی ہوتی ہے تو پھر وہ حال کو بھی نگاہ میں رکھتے ہیں
· ان کے اندر چونکہ آدمی کے کردار کو جانچنے اور پرکھنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے اس لیے وہ حقائق کی گہرائیوں تک بہ آسانی پہنچ جاتے ہیں۔ چناچہ کسی شخص کی ظاہری وضع قطع ساخت اور باتیں انہیں دھوکہ نہیں دے سکتیں اور نہ وہ کسی کی چالبازی کا شکار ہو سکتے ہیں
· وہ اگر ادب کی دنیا میں قدم رکھیں تو ایک ادیب کی حیثیت سے معاشرے کے مختلف کرداروں کی ایسی تصوریریں پیش کرسکتے ہیں جو سچی اور حقیقی حیثیت کی حامل ہو کیونکہ وہ لفظوں کے ذریعے تصویر ہیں حقائق کے رنگ بھرنے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں
· وہ لوگوں دوستوں اور عزیزوں سے مل کر خوش ہوتے ہیں اور نہیں خوش کرنے اور خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں
· وہ بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں اور دوسروں کو کھانا کھلانے سے انہیں زبردست خوشی راحت اور تسکین ملتی ہے۔ انہیں کوئی مسافر مل جائے تو اسے مہمان بنا کر اس کی خوب خاطر مدارت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ اخلاص بھرے انداز ہیں پیش آتے ہیں
· وہ اپنے اندر صنف مخالف کے لیے شدید کشش رکھتے ہیں اور ایک اسی وجہ سے عشق و محبت کے معاملات میں ان سے غلطیاں سرزد ہوتی ہیں
· وہ مضبوط اور توانہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاملہ فہم بھی ہوتے ہیں اور ہر معاملے کا حل جلد تلاش کر لیتے ہیں
· ان کی فطرت رومان انگیز ہوتی ہے اس لیے ان میں پیار سے متعلق جذبات شدید اور پر جوش ہوتے ہیں اور ہو پیار کے لطیف جذبات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں
· وہ جب کوئی کام شروع کر دیتے ہیں تو اس می کسی طرح کی کمزوری نہیں دکھاتے اور نہ اپنے کاموں میں کسی رکاوٹ کو برداشت یا پسند کرتے ہیں بلکہ صبر سکون محنت اور لگن سے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں